2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:0
شہبازشریف بھی ڈینگی کے خلاف مہم میں شریک ہوگئے
اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف بھی ڈینگی کے خلاف مہم میں شریک ہوگئے۔ سڑکوں پر گاڑیوں میں بیٹھے مسافروں کو انسداد ڈینگی آگاہی پمفلٹ تقسیم کرتے رہے۔ڈینگی کے خاتمے کےلئے پورے پنجاب میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود پمفلٹ تقسیم کئے، ان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے پر وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع کیے دس کروڑ روپے سے ڈاکٹروں ، حکیموں اور نرسوں کو بیرون ملک سے تربیت دلوائی ہے جبکہ رضا کاروں کی ایک فوج بھی تیار کرنے سمیت عوامی آگاہی مہم سے مثبت نتائج حاصل ہونگے۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف شہر میں اس کے علاوہ بھی درجنوں انسداد ڈینگی آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا ۔ واک میں شریک خواتین عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی آگائی مہم سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب فیصل آباد میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آگیا۔ غازی آباد کی رہائشی فرزانہ کو الائیڈ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پندرہ دنوں میں الائیڈ اسپتال پہنچنے والے چار مریضوں میں سے دو صحت یاب ہوگئے۔ بیس سالہ فرزانہ چند روز پہلے سانگلہ ہل ماموں کے گھر گئی جہاں سے واپسی پرڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے فرزانہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے۔ ایک اور مریضہ ارشاد بی بی تشویش ناک حالت میں میڈیکل ون میں زیرعلاج ہے ۔ کراچی کا انیس اور ستیانہ کی بلقیس صحتیابی کے بعد گھروں کو چلے گئےہیں۔