تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:9

کراچی:شاہ احمدنورانی کانواں سالانہ عرس

اے آر وائی - آج قائد اہلسنت شاہ احمد نورانی صدیقی کا نواں سالانہ عرس کراچی میں مزار شریف میں شروع ہوگیا ہے ۔ شاہ احمد نورانی صدیقی اکتیس مارچ انیس سو چھبیس کومیرٹھ بھارت میں پیداہوئے۔ آٹھ سال میں قرآن کریم حفظ کیا۔ ثانوی تعلیم نیشنل عربک کالج سےپھر الہ آباد کالج سے گریجویشن کیا، میرٹھ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ میں درس نظامی کی مروجہ کتب پڑھیں اور کئی بین الاقوامی زبانیں سیکھیں آپ کو تقریباً سترہ زبانوں پر عبورتھا۔ انیس سو پچپن میں جامعہ الازہر (مصر) کے علماءکی دعوت پر مصر تشریف لے گئے۔



علامہ نے روس، مشرق وسطیٰ ،سری لنکا ،شمالی افریقہ ، ترکی، فرانس، مغربی جرمنی، برطانیہ، ماریشس، نائجیریا اور اسکینڈے نیوین ،امریکا اور کینیڈا کے تبلیغی دورے کیے ۔انیس سو ارٹسٹھ میں ایک مناظرہ ایک قادیانی مبلغ سے ساڑھے پانچ گھنٹے ہوا۔



انیس سو انہتر میں شاہ احمد نورانی نے پاکستان آنے کے بعد سب سے پہلا بیان قادیانی فتنہ پر دیا۔انیس سو سترمیں جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے کراچی میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔انیس سو بہترمیں ورلڈ اسلامک مشن کی بنیاد رکھی۔ تیس جون انیس سو چوہترمیں مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی قرارداد منظور ہوئی اور قادیانی غیر مسلم قرارد دئے گئے۔



انیس سو ستتر میں تحریک نظام مصطفیٰ میں گرفتار ہوئے۔انیس سو انناسی میں بھارت کا دورہ کیا اورہندو مت اور اسلام کے تقابل پر لیکچر دیئے۔آپ نے اپنی زندگی میں اس قدر سفر کیا اور تبلیغ کی کہ اگر آپ کو ”سیاح عالم“ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا دو ہزار تین میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ۔اکتیس دسمبردو ہزار تین بروز جمعرات امام شاہ احمد نورانی اس دنیا سے چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.