3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:11
کراچی:مذہبی جماعت کے رہنما کی گاڑی پر فائرنگ
اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلشن میں مذہبی جماعت کے رہنما مفتی حماد اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ ،وہ محفوظ رہے۔ میٹھا در میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق رات گئے عیسی نگری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مفتی حماد اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ،اس دوران مفتی حماد اللہ محفوظ رہے ۔
میٹھادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواجو دوران علاج چل بسا۔ مقتول سندھ پولیس کا اہلکار تھا جس کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے ۔دوسری جانب فیروزآبا دپولیس نے خالد بن ولید روڈ پر شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کرکے آٹھ کلاشن کوف اورایک جی تھری پستول برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔