تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:42

کراچی:رات سےاب تک فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں 2افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد و اقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔



پولیس حکام کے مطابق منکھوپیر میں جھاڑیوں سے پچاس سالہ جان محمد کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا، خواجہ اجمیر نگری پولیس نے رشید آباد میں کاروائی کرکے دو بھتہ خور مظہر عباس اور تحصیل جان کو گرفتار کے اسلحہ برآمد کرلیا۔لیاری موسی لین میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔



میٹھادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواجو دوران علاج چل بسا۔ مقتول سندھ پولیس کا معطل ا اہلکار تھا جس کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.