تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:19

کوئٹہ:مغوی ڈاکٹر بازیاب ہونے کے باوجود ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹر غلام رسول کی بازیابی کے باوجود بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے،سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز ایک ماہ سے بند ہونے کے باعث مریض شدید پریشانیوں کا شکار ہیں۔



یکم اگست کو اغواء ہونے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول سترہ روز بعد بازیاب ہو گئے تھے تاہم ان کی بازیابی کے لئے شروع کی جانے والی ہڑتال ختم نہ کی جاسکی.



ڈاکٹروں نے سول ہسپتال ،بے نظیر بھٹو شہیدہسپتال اوربی ایم سی سمیت تمام ہسپتالوں کے اوپی ڈیز کھولنے سے انکارکرتےہوئےڈاکٹرز کی بازیابی کےلئےادا کی جانےوالی تاوان کی رقم کی واپس کا مطالبہ کیاہے،ہڑتال کی وجہ سےمریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.