3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:6
فیصل آباد:بیروزگاری سےتنگ آ کررکشہ ڈرائیور نےتیزاب پی لیا
اے آر وائی - فیصل آباد میں بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر ہجویری ٹاؤن کے رہائشی 55 سالہ رکشہ ڈرائیور نے تیزاب پی لیا تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل۔
ہجویری ٹاؤن کی گلی نمبر 9 میں کرائے کے گھر میں مقیم مشتاق کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سواری نہ ملنے پر وہ تین روز سے بے کار تھا ۔ بیٹوں کے بھی کوئی کام نہ کرنے پر وہ انتہائی پریشانی کا شکار تھا۔
آج اس نے گھر میں صفائی کے لئے موجود تیزاب پی لیا جس سے اس کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ۔ مشتاق کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے جایا گیا جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔