3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:37
کراچی:انٹر پری انجینئرنگ اورسائنس جنرل گروپ کےنتائج کا اعلان
اے آر وائی - اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات دوہزار بارہ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عمران خان چشتی نے کمیٹی روم میں نتائج کااعلان کیا۔ جنرل سائنس گروپ میں پہلی تین پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ۔
نتائج کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن سرسید کالج کی فاطمہ ادریس دوسری پوزیشن بحریہ کالج کی سنبل یوسف اور تیسری پوزیشن حیات السلام گرلز کالج کی حنا حنیف نے حاصل کی۔ جنرل سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 40.66فیصد رہا۔
پری انجینئرنگ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن آدم جی سائنس کے یحیٰ بن شاہد دوسری پوزیشن مریم ملک جبکہ تیسری پوزیشن آغا خان ہائرسکینڈر ی اسکول کے محمد ظہیر نے حاصل کی ۔ ناظم امتحانات کے مطابق پری انجینئرنگ میں کامیابی تناسب 66.65فیصدرہا۔