تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:47

کمالیہ:عطائی ڈاکٹر نے مریض کو غلط انجکشن لگادیا

اے آر وائی - کمالیہ کے نواحی علاقہ سعید موسیٰ میں عطائی ڈاکٹر نے مریض کو غلط انجکشن لگا دیا جس کے نتیجہ میں محنت کش کا بازو ناکارہ ہوگیا۔ متاثرہ شخص کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی منیر احمد عطائی ڈاکٹر ظفر کے پاس علاج کی غرض سے گیا تھا ۔



عطائی ڈاکٹر نے اسے انجکشن لگا یا جس سے اس کا بازو ناکارہ ہوگیا ،اور اس میں انفیکشن ہوگیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے جب تک مریض کے ہاتھ کا انفیکشن ٹھیک نہیں ہوگا مریض کا ہاتھ کام نہیں کرے گا۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے عطائی ڈاکٹر ظفر اور باقی تمام عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.