3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:29
گوجرانولہ: غربت نے نوجوان کی گردن پر چھری چلادی
اے آر وائی - گوجرانوالہ میں غربت کے ہا تھو ں مجبور نو جوان نے اپنی شہ رگ کا ٹ خود کو شدید زخمی کرلیا جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ کا رہائشی عامر چھریاں چا قو بنا نے والی فیکٹری میں کام کر تا تھا ،والد کی وفات کے بعد چہہ بہن بھا ئیوں کی کفا لت کی ذمہ داری بھی نبھا رہا تھا ۔
بڑہتی ہوئی مہنگائی اور غربت سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے آج فیکٹری میں کام کے دوران تیز دھار چھری سے اپنی شہ رگ کا ٹ لی جسے تشو یشناک حا لت میں ڈسٹر کٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔