تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:26

کراچی:شہر کے تمام ہائیڈرنٹس تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم

اے آر وائی - کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے شہر میں قائم تمام ہائیڈرنٹس تا حکم ثانی بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر بھی ہوگا۔



ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے غیر قانونی طور پر پانی فروخت کرنے والے ہائیڈرنٹس کے خلاف پولیس اور واٹر بورڈ کی جانب سے کارروائی کو یقینی بنائے جانے کے احکامات پر ہائیڈرنٹس بند کیے گئے ہیں جبکہ واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس کو بند کرنے کا مقصد شفاف طریقے سے شہر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانا ہے ۔



واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کے بعد عمل میں لائی گئی ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں پانی کی کمی کے دوران غیرقانونی ہائیڈرنٹس واٹر ٹینکر مافیا کے ساتھ مل کر شہریوں کو لوٹتے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.