تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:35

لاہور:خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

اے آر وائی - دو روز قبل لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش کرنے والے شخص پر اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔



ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کا ملازم والٹن روڈ کے رہائشی حسنات نے دو روز قبل نوکری سے نکالے جانے پر کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی لیکن لوگوں کے اسرار اور انتظامیہ کی یقین دہانی پرکھمبے سےنیچے اتر آیا تھا۔ دو روز تک سوسائٹی انتظامیہ اور اس کے درمیان ملازمت کی بحالی کے لئے مذاکرات ہوتے رہے جو ناکام رہے۔



پولیس نے حسنات کے خلاف اقدام خود کشی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسنات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے جبکہ ملزم نے خودکشی کی کوشش کرنے کی وجہ اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور گھر میں فاقوں کو قرار دیا اور حوالات میں رو رو کر اپنی اس حرکت کی معافی مانگی۔ ملزم نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے اپنی غربت کے پیش نظر مالی امداد کی اپیل بھی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.