3 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:12
ملتان: باپ نے بیٹی اورداماد کوکلہاڑی کے وارسے قتل کردیا
اے آر وائی - ملتان میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی اور اس کے مبینہ شوہر کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا اور تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔ نگینہ ٹاون کے رہائشی کی صوبیہ نے ایک ماہ پہلے رحیم یار خان کے رہائشی ساجد سے شادی کی اور لاہور چلی گئی۔
ملزم اسلم بیٹی اور داماد کو باضابطہ شادی کا جھانسہ دے کرملتان لے آیا اور صبح سوتے ہوئے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے نشتر اسپتال منتقل کردیں۔