تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:41

کراچی:فائرنگ اور تشدد سے دو افراد ہلاک،چار زخمی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے پیر آباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ سرجانی اور فیروز آبا دمیں دوافراد زخمی ہوگئے۔



پولیس حکام کے مطابق پیرآباد دو نمبر نورانی محلہ کے قریب نامعلوم افراد نے چوکیداروں پر فائرنگ کردی جس سے زمین شاہ اور زاکر حسین نامی شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ گل حیات زخمی ہوگیا ،جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



رات گئے سرجانی سیکٹر سیون ڈی اور فیروز آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق ایم اے جناح روڈ سے دو اغوا کاروں کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.