تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:40

لیاری میں رینجرزکا آپریشن،سات ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائی گینگ وار سے تعلق رکھنے والے سات ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد۔



ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق لیاری میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے پر ٹارگیٹڈ اپریشن کیا گیا اور اس دوران علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے سات جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔



گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،گولہ بارود اور واکی ٹاکی برآمد ہوئے۔گرفتار شدگان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.