تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:19

کراچی:فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرجانی اور فیروز آبا دمیں دوافراد زخمی ہوگئے۔



پولیس حکام کے مطابق کشمیر روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد ہیڈ کانسٹیبل محسن علی کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے راستے میں دم توڑ دیا ۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پیرآباد دو نمبر نورانی محلہ کے قریب نامعلوم افراد نے چوکیداروں پر فائرنگ کردی جس سے زمین شاہ اور زاکر حسین نامی شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ گل حیات زخمی ہوگیا ،جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



رات گئے سرجانی سیکٹر سیون ڈی اور فیروز آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق ایم اے جناح روڈ سے دو اغوا کاروں کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.