تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:48

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

اے آر وائی - لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارش ہوئی جس سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔



تیز بارش سے ہرطرف جل تھل ہوگئی جبکہ مرجھائے ہوئے چہرے بھی کھل اٹھے۔ لاہور کے علاوہ جھنگ، شیخوپورہ، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش سے جھنگ شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سیوریج سسٹم مفلوج ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے شہروں میں بھی متعدد نشیبی علاقے زیر آب آنے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.