4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:22
کےای ایس سی نے127اسکول،کالجزکی بجلی کاٹ دی
اے آر وائی - کے ای ایس سی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک سو ستائیس اسکولوں اور کالجوں کی بجلی منقطع کردی۔ جس سے طلباء و اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے تین کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی وصولی کیلئے متعدد بار محکمہ تعلم کو نوٹس جاری کیے گئے اس کے باوجو د واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ اس سلسلے میں ای ڈی او ایلیمنٹری اور ڈائریکٹر جنرل کالجز کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے ۔
کے ای ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ واجبات کی ادائیگی تک شہری حکومت کے ایک سو ستائیس تعلیمی اداروں کی بجلی بحال نہیں کی جائے گی۔