4 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:30
لاہور: پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے چار افراد زخمی
اے آر وائی - لاہور کے علاقے بھیکھے وال میں مبینہ طور پر پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
لاہور کے تھانہ نواں کوٹ میں تعینات شہزاد نامی پولیس کانسٹیبل کے متعلق اس کے ہمسائے رحمت نے بتایا کہ وہ اس کی بھابی روبینہ کو چھیڑتا تھا جس پر منع کرنے سے وہ لڑائی پر اتر آیا۔ اسی دوران وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ رحمت کے گھر میں داخل ہو گیا اور اہل خانہ پر فائرنگ کردی جس سے رحمت کا سترہ سالہ بیٹا وقاص،اس کی بیوی صاحبہ بی بی،اس کی بھابی روبینہ اور وہ خود زخمی ہو گئے۔
رحمت کے مطابق پولیس اہلکار شہزاد فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ واقعہ کے بعد جناح ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔