تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:16

کراچی:تشدد کے تازہ واقعات میں دو افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں تشدد کے تازہ واقعات میں مزید دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔



کراچی کے علاقے کھڈا مارکیٹ سے صبح سویرے ایک بوری بند لاش ملی۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کھڈامارکیٹ کے قریب سے ملنے والی لاش کو فائرنگ کر کے قتل کیاگیا۔ ،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ نیپیئر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ اور لانڈھی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے۔



دوسری جانب نٹی جٹی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی جس سے بس میں سوار پندرہ مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،بعد بس کو کرین کی مدد سے سڑک سے ہٹایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.