تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:36

سروس اسٹرکچرکی بحالی، ینگ ڈاکٹرزدھرنا دینگے

اے آر وائی - پنجاب کے ینگ ڈاکٹرزعدالتی احکامات کے باوجودآج صوبے کی اہم شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔



لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ہڑتال نہ کرنے کے احکامات کے باوجود ینگ ڈاکٹرزبدستوراحتجاج کی ضد پرقائم ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرزکی جنرل کونسل نے آج پنجاب کی اہم شاہراہوں پراحتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شیڈول کے تحت پورے صوبے کی اہم سڑکوں پرصبح گیارہ بجے سے غروب آفتاب تک دھرنا دیا جائے گا۔



لاہورمیں جیل روڈ ، راولپنڈی میں مری روڈ ، فیصل آباد اوربہاولپور میں سرکلر روڈزپردھرنے دیاجائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسپتالوں میں معمول کے مطابق کام جاری رہے گا۔ ینگ ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ ڈاکٹروں کے خلاف مقدمے کی واپسی اورسروس سٹرکچر کے حصول تک احتجاج ختم نہیں کرسکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.