5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:13
ٹنڈو باگو:3بچیاں نہرمیں ڈوب کرہلاک
اے آر وائی - ٹنڈو باگو کے قصبے داباڑو غلام شاہ موری کے پاس تین بچیاں نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔
تفصیل کے مطابق دو بہنے تین سالہ امنی، پانچ سالہ دیوتا ولد چندر بھیل،پاؤں پسلنے سے نہر میں گر کر ڈوب گئیں۔ ان کی چیخیں سن کر ان کی چچا زاد بہن دس سالہ حمیرہ ولد آچار بھیل ان کو بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگا دی تو دونوں بچیوں کو بچاتے ہوئے خود ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔
تینوں کی لاشیں نہر سے نکال کر گاؤں داباڑو میں ہندو رسم و رواج کے مطابق دفنا دی گئیں۔