تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:0

نوشہروفیروز:بہن بھائی سمیت تین افراد نے زہریلی دوا پی لی

اے آر وائی - نوشہروفیروز میں دو مختلف واقعات میں بہن بھائی سمیت تین افراد نے زہریلی دوا پی لی ۔ اسپتال میں دو افراد دم توڑ گئے ۔ کنڈیارو کے قریب ایک دوسرے سے معمولی تلخ کلامی پر بہن اور بھائی نے زہریلی دوا پی لی۔ دونوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تیرہ سالہ ایاز رند دم توڑ گیا جبکہ پندرہ سالا تنویرہ کو بچالیا گیا۔



ایک اور واقعہ میں دھگانو چانڈیو نامی گاؤں میں نوجوان غلام فاروق نے گھریلو تنازعے پر زہریلی دوا پی لی۔ جسے سول اسپتال نوشہروفیروز لایا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.