5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:48
کراچی:فائرنگ،پرتشدد واقعات،پولیس اہلکار سمیت11افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں اورنگی ٹاون پیر آباد میں دستی بم حملے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رات سے اب تک پولیس اہلکار سمیت گیارہ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ اورنگی میں پیر آباد تھانے کی حدود میاںوالی کالونی میں نامعلوم افراد ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کرکے فرار ہوگئے، جس نتیجے میں سونیا اور شاہ زیب نامی دوبچے زخمی ہوگئے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی واقعے کیخلاف علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کیا ۔
پی آئی بی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے مختار احمد اور باقر نامی دو افراد کو قتل کردیا۔۔ماڑی پور کے علاقے نیول کالونی میں کاشف نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا پولیس کے مطابق واقع ذاتی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے۔
کورنگی ڈھائی نمبر پر فائرنگ سے حسین نامی شخص زندگی کی بازی ہارگیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاون میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوئے مقتولین کی شناخت گل نواز اور سرفراز کے ناموں سے ہوئی۔ خواجہ اجمیر نگری میں نامعلوم موٹر سائیکل سوارافراد نےہوٹل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوئےمقتولین کی شناخت اے ایس آئی عبدالغفور اورحسین بخش کے ناموں سے ہوئی ۔
ڈیفنس میں واقع مسیحی قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی ۔ کھڈا مارکیٹ سے صبح سویرےایک بوری بند لاش ملی۔ نیپیئر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مواچھ گوٹھ اور لانڈھی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔