تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:15

کراچی میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت

اے آر وائی - کراچی کے نجی اسپتال میں ڈینگی میں مبتلا خاتون چل بسی جبکہ شہر میں ڈینگی کے مزید سات کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔اس سال ڈینگی سے کراچی میں یہ پہلی ہلاکت ہے ۔شہر میں ڈینگی کے مزید سات کیسز کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک سو سستر تک جاپہنچی ہے۔ اندرون سندھ بھی دومریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔



ادھر پنجاب میں فیصل آباد میں ڈینگی لاروا اور مچھر کے خاتمے کے لئے تسلی بخش انتظامات نہ کرنے والے ضلع کے ساٹھ سے زائد پرائیویٹ کالجز کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ اینٹی ڈینگی مہم کے دوران ان کالجز کی انتظامیہ نے عمارتوں میں پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام کیا اور نہ ہی صفائی کے تسلی بخش اقدامات کئے تھے۔



ڈائریکٹوریٹ کالجز نے خط میں کالجوں کو تنبیہ کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے تسلی بخش انتظامات کئے جائیں ورنہ رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔ فیصل آباد میں ڈینگی کا لاروا اور مچھر ملنے پر دو ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو سِیل کر کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.