6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:19
کراچی: فائرنگ اورتشددسے دوافراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ۔مختلف علاقوں میں کشیدگی۔
ڈیفنس فیز4میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق سرکاری افسر ممتاز شیخ کو قتل کردیا۔اورنگی ٹاون سے ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا،مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
گذشتہ روز پرانی سبزی منڈی کے قریب اسلامک سینٹر کے چیئرمین اور ان کے بیٹے کے قتل کیخلاف آج رضویہ میں علاقہ مکینون نے احتجاج کیا۔ نامعلوم مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے دکانیں اور کاروبار بند کرادیا،علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔گلبہار سے ناظم آباد آنے اور جانیوالی ٹریفک معطل ہوگئی،کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی نفری کو تعینات کردیا گیا۔