تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:14

سندھ محبت ٹرین کراچی سے راولپنڈی روانہ

اے آر وائی - عوامی تحریک کی سندھ محبت ٹرین کراچی سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگئی۔ مارچ کے شرکاء عوامی ایکسپریس کے ذریعے روانہ ہوئے،اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما سلیم ضیاء نےسندھ محبت ٹرین کو رخصت کیا۔



ٹرین مارچ سندھ کے مختلف اسٹیشنوں پر رکےگی جس میں عوامی تحریک کے کارکنان محبت ٹرین میں شامل ہوں گے،مارچ کے شرکاء آٹھ اور دس ستمبر کواسلام آباد میں ایوان صدر کے سامنے دھرنا دیں گے اور اپنے مطالبات پیش کریں گے،بلدیاتی نظام میں تبدیلی،ذوالفقار آباد منصوبہ اور ٹارگٹ کلنگ اور بیروز گاری جیسے معاملات شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.