تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:37

ملتان:اغواکاروں کے چنگل سے لڑکی فرار

اے آر وائی - کراچی سے تین سال قبل اغوا ہونے والی تیرہ سالہ مسکان بروہی اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ کر مختار مائی کے گھر پہنچ گئی۔ درندہ صفت اغوا کار بچی کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔



تین سال قبل کراچی کے علاقہ حب چوکی سے تیرہ سالہ مسکان کو حبیب اور جنوں مائی اغوا کرکے ملتان لے آئے۔ جہاں اسے گھر میں قید کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ پندرہ روز قبل حبیب اور جنوں مائی نے مسکان کو عابد نامی شخص کے پاس بیچ دی ۔ موقع ملنے پر مسکان بروہی اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ کر مختار مائی وومن کرائسس سنٹر پہنچ گئی۔



اے آر وئی سے گفتگو کرتے ہوئے مسکان بروہی نے بتایااسے نہیں پتا کہ اسکے والدین کہاں ہیں۔ مختار مائی نے کہا کہ مسکان بروہی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.