6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:47
چنیوٹ:مالکن کے بہیمانہ تشدد کا شکار ریشم کی تیسری بہن بازیاب
اے آر وائی - چنیوٹ میں مالکن کے تشدد سے ابنارمل ہونے والے ریشم کی تیسری بہن کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔ سونیا کے پاؤں میں سوزش اور جسم پر انجکشن لگائے گئے تھے۔
فیصل آباد کی رہائشی عاشی بیگم کے ہاں گھر میں کام کرنے والے ریشم کی تیسری بہن سونیا کو پولیس نے بازیاب کرالیاسونیا کے جسم کے مختلف حصوں پر انجکشن لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے اس کے پاؤں پھول ہوئے تھے۔ پولیس نے سونیا کو ماں کے حوالے کردیا۔
پولیس نے سونیا کی والدہ پٹھانی بی بی درخواست پر پولیس نے سونیا کا طبی معائنہ کرایا تاہم سونیا کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ اس کی بیٹی ریشم اور سونیا کا دماغی معائنہ بھی کرایا جائے۔