تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:1

نوابشاہ:رین نہر میں 20فٹ چوڑا شگاف،کھڑی فصلوں کو نقصان

اے آر وائی - نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد اور سکرنڈ کے درمیان داد ڈویزن رین نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آگئی جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔



کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ شگاف کی اطلاع ملنے کے باوجود آبپاشی عملہ جائے شگاف پر پہنچ نہ سکا ہے جبکہ کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ذمہ دار آبپاشی عملے کو معطل کیا جائے۔



دوسری جانب محکمہ آبپاشی داد ڈیزن کے انجینیئر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ نہر واٹر کورسز بند ہونے کے باعث اوور ٹاپ ہوئی ہے، جس سے تھوڑا نقصان ہوا ہے، آبپاشی عملے نے کنٹرول کرلیا ہے، کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔







متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.