6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:49
پشاور:پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
اے آر وائی - پشاور پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 110 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنا کر ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔
پشاور کے نواحی علاقے بڈھ شیخان میں پولئس کو اطلاع ملی کہ کمبر کے مقام پر بارود سے بھری ہاتھ ریڑھی موجود ہے، جس پر پولیس نے بی ڈی یو طلب کرلیا اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
اس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کی مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا، بی ڈی یو کے مطابق ہاتھ ریڑھی میں ایک سو دس کلو گرام باردوی مواد نصب تھا، دہشت گردوں کا ٹارگیٹ تھانہ سربند بتایا جاتا ہے۔