6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:33
کراچی: متحدہ بین المسلمین کا دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ
اے آر وائی - کراچی میں متحدہ بین المسلمین نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ علما کرام کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ملک کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ کراچی پریس کلب کے باہر متحدہ بین المسلمین نے ملک میں انتہا پسندی اورگردی کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں علما اورعام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علماء نے متحدہ بین المسلمین فورم کی تشکیل پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔
علامہ مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کا دین اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کاکہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ڈالرز کے ساتھ ساتھ ریال بھی مل رہے ہیں ۔ مولانا ڈاکٹر جمیل راٹھور کاکہنا تھاکہ متحدہ بین المسلمین کے فورم کا مقصد دہشت گردی کی روک تھام ہے ۔ اس موقع پر علما نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جدوجہد کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا ۔