6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:4
ایبٹ آباد: فائرنگ کے واقع میں تین افراد قتل
اے آر وائی - ایبٹ آباد میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ کرکے تین افرادکو قتل کردیا گیا۔ نواحی علاقہ توتنی شادرہ میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں مخالفین نے فائرنگ کر کےپینتالیس سالہ وقار، تیس سالہ شاہنواز اور بتیس سالہ عابد کو قتل کر دیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگے۔
قتل کی خبر سن کر علاقہ میں کہرام مچ گیا، میرپور پولیس نے نعشوں کو اپنی حفاظت میں لے کر ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آبادمنتقل کیا، پولیس نے اس واقعے کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دے کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔