6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:41
کراچی : حیدری پولیس اسٹیشن میں مبینہ ملزم ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں حیدری پولیس اسٹیشن میں طیب نامی مبینہ ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشہ کا عادی تھا اور چوری کے مقدمے میں اتوار کے روز گرفتار ہوا تھاآج نشہ نہ ملنے کے باعث حوالات میں ہلاک ہوگیا۔
ملزم کے اہل خانہ نے ہلاکت کے بعد تھانے کا گھیراؤ اور احتجاج کیا ۔ اس موقع پراہل خانہ کا کہنا تھا کہ طیب نشے کا عادی نہیں تھا طیب اور اس کے بھائی جعفر کو پولیس نے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا اورطیب کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔