تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:50

کراچی میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب

اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں کو دن ڈھلتے ہی باران رحمت نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ،اور ہر طرف رحمت برستے ہی مہکی مہکی خوشبو پھیل گئی ، دفاتر اور کاروبار سے فراغت کے بعد لو گ جیسے ہی لوگ گھروں کو لوٹے تو ٹریف جام اوربارش کے باعث گاڑیاں بند ہوگی پر زحمت تو رحمت کے اگے کچھ معدوم ہوگئی اور لوٹا عوام نے خوب بارش کا مزہ۔



سڑکو ں پر تالاب ،اورگاڑیوں کا اژدھام کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام رہنے کے باعث منٹوں کی مسافت گھنٹوں میں طے ہوئی۔ شام ڈھلتے ہی نوجونوں کی ٹولیوں نے کیا پکنک کا مزا سرعام ، رات گئے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا اورباران رحمت نے دیا شہریوں کو دل بھرکے مزہ ۔ کراچی میں دوسرے دن بھی باران رحمت برسنے کا سلسلہ جاری رہا اور شہریوں کو کچھ زحمت تواٹھا نی پڑی تاہم زحمت کو بھول کر لوگوں نے خوب انجوئے کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.