تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:38

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ۔گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ پولیس حکام کے مطابق لیاری مرزا آدم خان روڈ پر فائرنگ سے اسکول ٹیچر عبد الغفار اور نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عمیر نامی نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ نجم نامی نوجوان زخمی ہوا۔



ڈیفنس فیز4 میں سابق سرکاری افسر ممتاز شیخ کو قتل جبکہ موسی لین میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ۔ گذشتہ روز نیپئر کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے عرفان عرفان نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ منگھو پیر میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.