تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:13

کراچی میں پرتشدد واقعات ،3 افراد ہلاک، دو لاشیں برآمد

اے آر وائی - کراچی میں رات گئے پرتشدد واقعات اور حادثات میں تین افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے جبکہ پرانا گولیمار کی ندی سے دو نوجوانوں کی ہاتھ پاوٴں بندھی ہوئی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے بھی نشانات ہیں۔ اس سے محسوس ہوتا ہے کہ نوجوانوں کو مارنے سے پہلے تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔



دوسری جانب پولیس نے سلطانہ آباد میں کاروائی کرتے ہوئے قتل کے واقعات میں ملوث تین ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا۔ولیس حکام کے مطابق رات گئے سندھی ہوٹل عسکری پارک کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند ھ لاش ملی ہے جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا۔



ملیر کینٹ کے قریب درخت گرنے سے وہاں موجود ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔کھوکھراپار میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہواجبکہ کورنگی کراسنگ کے قریب شہزور ٹرک الٹنے کے باعث آٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



دوسری جانب جیکسن پولیس نے سلطانہ آباد میں کاروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر کے علاقے میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بھی ملی ہیں جبکہ اس دوران تین افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.