تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:31

راولپنڈی : کرکٹ تنازع پر دو سگے بھائی قتل

اے آر وائی - راولپنڈی کے مقامی تھانہ آر اے بازار کے علاقہ ٹی آئی پی کالونی میں بچوں کے کرکٹ میچ کے تنازعے پر جدید خود کار آتشی اسلحے سے مسلح گروپ نے چار سگے بھائیوں پر فائرنگ کر کے دو کو قتل جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔



واقعے کے خلاف ورثا ء نے لاشیں مال روڈ پر رکھ کر پانچ گھنٹے تک روڈ احتجاجاً بلاک رکھا۔مقتول محمد عظیم اور محمد ندیم کو دو بھائی محمد ظریم اور عامر گھر میں موجود تھے کہ مسلح ملزمان نے گھر سے بلا کر فائرنگ کر دی۔



احتجاج کرنے والے ورثا کا کہنا ہے کہ ایس پی پوٹھوہار ٹاوٴن،ڈی ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او آر اے بازار ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔رات گئے ہونے والے اس واقعہ کے باوجود ابھی تک کسی قسم کی کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی۔دوسری جانب مظاہرین کے احتجاج پر مقامی تھانے کی پولیس سمیت سینئرپولیس افسران بھی غائب ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.