7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:57
فیصل آباد : عید پر زخمی ہونے والا گیارہ بچوں کا باپ چل بسا
اے آر وائی - فیصل آباد عید کے روز سات چک میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا گیارہ بچوں کا باپ الائیڈاسپتال میں دم توڑ گیا ۔لواحقین کا لاش سٹرک پر رکھ کر احتجا جاً سرگودھا روڈ بلاک کر دی۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ سات چک میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ کے دوران 22 سالہ طارق مسیح جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے تھے ، زخمی ہونے سے 48 سالہ یعقوب مسیح آج الائیڈ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔لواحقین نے اس کی لاش گاوٴں کے باہر سٹرک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سرگودھا روڈ بلاک کر دیا۔
مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ پولیس اصل ملزمان کو فوری گرفتارکرے۔