تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:6

سکھر: پی ایس ٹی پا س امیدواروں کی جا نب سے احتجاجی مظاہرہ

اے آر وائی - آنکھوں پر سیا ہ پٹیاں اور کا نوں میں روئی لگاکر پی ایس ٹی امیدواروں نے سکھر پر یس کلب کے سا منے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سکھر پر یس کلب کے سا منے احتجاج کر تے ہو ئے عبد الر شید چنا ،عمرآن علی سو لنگی ،سھیل علی سومرواور دیگر کا کہنا تھا کہ تین سال قبل پی ایس ٹی کے امتحانات میں ساٹھ فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے تھے لیکن یو سی میں جگہ نہ ہو نے کا بہا نہ بنا کر انہیں آفر لیٹر نہیں دیئے گئے ہیں جبکہ حکو مت کی جا نب سے دو بارہ امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے جو کہ ان کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔



ان کا مز ید کہنا تھا کہ بار ہا احتجاج کر نے کے بعد بھی حکومت انکے مطالبات نہ تو سن رہی ہے نہ ہی اس طرف تو جہ دے رہی ہے۔مظاہر ین نے وزیر تعلیم سے تمام پی ایس ٹی پا س امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.