7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:29
لاہور: جناح اسپتال میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا
اے آر وائی - لاہور کے جناح ہسپتال میں ڈینگی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ہے۔
لاہور کے جناح اسپتال میں ڈینگی بخار سے متاثر پہلی مریضہ کی آئی جی ایم ٹیسٹس کی رپورٹس پازیٹو آ ئی ہیں جبکہ گرین ٹاون کی پچیس سالہ آمنہ جناح اسپتال میں داخل ہے جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں خصوصا فیصل آباد اور بہاولنگر سے بھی ڈینگی کے مریض سامنے آرہے ہیں۔
دوسری جانب ڈینگی مچھروں کا لاروا سب سے زیادہ لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن سے مل رہا ہے، جہاں انہیں تلف کرنے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔