تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
7 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:47

لاہور:انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اے آر وائی - بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن لاہور کے سالانہ امتحانات لڑکیاں پھرمیدان مار گئیں۔ چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈی سکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین نصر اللہ ورک نے انٹر سال دو ہزار بارہ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ۔



نتائج کے مطابق پنجاب کالج فار وویمن کی طالبہ آمنہ ریاض نے ایک ہزار انتیس نمبر لیکر بورڈ میں پہلی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے محمد عمر اور گورنمنٹ کنیرڈ کالج کی طالبہ زبرین طاہر نے ایک سو اٹھائیس،ایک سو اٹھائیس نمبر لیکر مشترکہ طور پر بورڈ میں دوسری جبکہ پنجاب کالج فاروویمن کی طالبہ فاطمہ خوشید نے ایک سو ستائیس نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔



چیئرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ انٹر کے امتحانات کا باقائد اعلان ہفتہ کو کیا جائے گا جبکہ طلباء80029پر اپنا رولنمبر ایس ایم ایس کرکے نتائج سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.