8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:25
اوکاڑہ:نوجوان نے2افرادکوقتل کرکےخودکشی کرلی
اے آر وائی - اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے سالے، بہنوئی کو قتل اور خاتون کو شدید زخمی کرنے کے بعد خود کوبھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔
اوکاڑہ میں نوید نامی نوجوان نے گھر میں گھس کر عابد اور راشد نامی افراد کو فائرنگ کرکے قتل اور پروین بی بی کو شدید زخمی کر دیا اور خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،خاتون پروین کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے لاشیں پوسمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔