تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:36

کراچی: فائرنگ اور تشدد سے 4افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں4افراد جاں بحق اور ایک زخمی،رات گئے رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سات افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا ۔



پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے مین نادرن بائی پاس سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ۔رضویہ کے علاقے گولیمار کشمیر چوک کے قریب نالے سے چوبیس سالہ سیرت نامی نوجوان کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔تھانہ رسالہ کے علاقے شو مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔



حیدری کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پینتالیس سالہ شفیق کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔مقتول نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی کا رہائشی تھا،مقتولین کی لاشوں کو ضابطہ کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔



کورنگی پانچ میں گھر کی چھت پر نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رات گئے آپریشن کھڈ امارکیٹ اور اطراف کے علاقوں میں کیا گیا جہاں سے سات افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.