8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:41
لاہور میں ڈینگی کے مزید دو مصدقہ مریض سامنے آ گئے
اے آر وائی - لاہور میں آج ڈینگی کے مزید دو مصدقہ مریض سامنے آ گئے، پنجاب میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی کل تعداد 44 ہو گئی ہے۔ ٹیکسالی گیٹ کا رہائشی 20 سالہ آصف میو اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ جناح اسپتال میں زیرعلاج 40 سالہ شبیر حسین کی آئی جی ایم ٹیسٹس کی رپورٹس بھی پازیٹو آ گئیں ہیں۔
پنجاب میں ڈینگی کے 1523 مشتبہ کیسز سامنے آئے جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 44 ہوگئی ہے، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا مل رہا ہے جسے تلف کرنے کے لیے اقدمات کیے جارہے ہیں۔