تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:27

بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے آر وائی - کراچی ایئرپورٹ پرکسٹم کی کارروائی بیرون ملک کروڑوں روپے کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ غیر ملکی ایئرلائن فلائی دبئی کے ذریعے دبئی سے براستہ یوکرین جانے والے مسافرڈاکٹرمقبول خان سے جب تلاشی لی گئی تو ان کے سامان سوٹ کیس میں سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔



ترجمان کسٹم قمر تھلو کے مطابق ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے جب مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو سوٹ کیس سے سات سو گرام اور مسافر کے جوتوں سے تین سو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم ڈاکٹر مقبول خان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.