تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:10

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ماڑی پور پولیس نے ہاکس بے روڈ کے قریب مقابلے کے بعد تیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک چار کریم آباد کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فرحان نامی شخص جاں بحق جبکہ محمود عالم اور محمد شریف نامی شخص زخمی ہوگئے ۔ منگھوپیر میں نادرن بائی پاس سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ گولیمار کشمیر چوک کے قریب نالے سے سیرت نامی نوجوان کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ شومارکیٹ میں فائرنگ سے نیاز ہلاک ہوا۔ کےڈی اے چورنگی کےقریب موٹرسائیکل سواروں نےفائرنگ کرکےپینتالیس سالہ شفیق کوموت کےگھاٹ اتاردیا۔



گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ کورنگی پانچ میں گھر کی چھت پرنامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ماڑی پور پولیس نے ہاکس بے روڈ کے قریب مقبلے کے بعد تیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث دو ملزمان سویم اور افضل کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے ہے ، ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم ، دو ٹرپل ٹو رائفل اور دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں ۔



دوسری جانب اینٹی کارلفٹنگ سیل نے گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے والے دو ملزمان عاشق حسین اور فرخ کو گرفتار کرکے چھینی ہوئی گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ادھرسولجر بازار عزیز بھٹی اور قائد آباد پولیس نے مقابلے کےبعد آٹھ ملزمان کواسلحے اور مسروقہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.