9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:32
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں3 افراد جان سے گئے
اے آر وائی - کراچی میں بد امنی کا سلسلہ رک نہ سکا۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مزید تین افراد قتل اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے حسین محمد جاں بحق اور عبدالرحیم زخمی ہوا۔ ناظم آباد محمدی کالونی میں بھی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے عبدالرحمان قتل اور احمد علی زخمی ہوگیا۔
علی الصبح حب کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔