تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:51

گجرات:ق لیگ کے رہنما چوہدری طفیل بھائی سمیت قتل

اے آر وائی - گجرات میں مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری طفیل کو اُن کے بھائی چوہدری اعجاز سمیت قتل کردیا گیا۔



پولیس کے مطابق چوہدری طفیل ستیال کالونی میں اپنی رہائشگاہ سے کار میں نکلے ہی تھے کہ ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔



چوہدری طفیل مسلم لیگ ق کے علاقائی رہنما تھے جو چوہدری شجاعت کے قریبی ساتھی مانے جاتے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گھر روانہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.