9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:13
لاہور میں اینٹی ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام
اے آر وائی - لاہور میں اینٹی ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کے سا تھ ساتھ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ لبرٹی گول چکر سے مین مارکیٹ تک اینٹی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں نرسوں، بوائے اسکاؤٹس، سٹوڈنٹس اور شہریوں کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے بھی شرکت کی۔
واک کی قیادت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کی ۔ ساٹ شرکاءکا کہنا ہے کہ عوام سنجیدگی دکھائیں تو ڈینگی کا تدارک آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ واک کے اختتام پر میوزیکل شو کا انعقاد کیاگیا جس میں فنکاروں نے گیتوں سے عوام کو خوب محظوظ کیا۔