تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:50

ضلع کچہری میں ملزم پولیس کی حراست میں قتل

اے آر وائی - لاہور کی ضلع کچہری میں ملزم کو پولیس کی حراست میں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فائرنگ سے پولیس کانسٹبل زخمی ہوگیا۔ پولیس نےملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق نو سے زائد قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث نارنگ منڈی کے رہائشی کرامت بھٹی جس کے سر کی قیمت دولاکھ روپے تھی، آج سی آئی اے پولیس ضابطہ کی کاروائی کے لئے عدالت لے کر جارہی تھی کچہری کے اندر پہلے سے گھات لگائے مبشر اور ذکا اللہ نے ملزم پر شدید فائرنگ کر کے کرامت کو موقع پرہلاک کردیا جبکہ کانسٹبل مقصود شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے لاش مردہ خانے بھیج دی ۔



لواحقین نےالزام لگایا ہے کہ پولیس نے کرامت کو تین ماہ قبل گرفتار کیا اور مخالفین سے بھاری رقم کے عوض اسے عدالت کے احاطے میں قتل کروادیا۔ دوسری طرف ملزمان کا کہنا ہے کہ کرامت بھٹی منشیات فروش تھا اور ان کے دو بھائیوں کو بھی قتل کیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.